پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازم کو کرنٹ لگنے کا واقعہ‘ سپیکر نے نوٹس لے لیا،انتظامیہ کو بجلی کے تارٹھیک کرنے اور ملازمین کو احتیاط سے کام کرنے کی ہدایت

اتوار 28 اگست 2016 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازم کو کرنٹ لگنے کا واقعہ۔ سپیکر رانا محمد اقبال خان نے نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو بجلی کے تارٹھیک کرنے اور ملازمین کو احتیاط سے کام کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اتوار کی صبح پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا خاکروب رضوان سلیم صفائی کے بعد پانی کا وال بند کرنے گیاوہاں پرموجود بجلی کے تاروں سے اس کا پاؤں لگ گیا۔ دیگر ملازمین نے موقع پر پہنچ کر رضوان سلیم کی جان بچائی۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سپیکر رانا محمد اقبال خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں بجلی کے تاروں کو ٹھیک کرانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے ۔