Live Updates

تحر یک انصاف کا پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت مخالف احتجاجی تحر یک مزید تیز کر نے کا فیصلہ

عمران خان کا چوہدری برادارن سے رابطہ، 3ستمبر کے احتجاج میں شر کت کی دعوت دیدی ‘پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین سے بھی رابطے کر یں گے‘ذرائع تمام جماعتوں کو متحد ہو کر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگا‘عمران خان کی گفتگو

اتوار 28 اگست 2016 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) تحر یک انصاف کا پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کو مزید تیز کر نے کا فیصلہ ‘چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے چوہدری برادارن سے رابطہ کر کے انکو بھی 3ستمبر کے احتجاج میں شر کت کی دعوت دیدی ‘پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین سے بھی رابطے کر یں گے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحر یک انصاف کا اہم اجلاس پارٹی سیکرٹر یٹ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں جہا نگیر خان ترین ‘عبد العلیم خان ‘میاں محمودالرشید اور اعجاز احمد چوہدری سمیت دیگر قائدین شر یک ہوئے جبکہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں اور حکومت مخالف تحر یک کو بھی تیز کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنماوں چودھری شجاعت اور پرویز الہی کو فون کئے ہیں ان رہنماؤں سے اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ تمام جماعتوں کو متحد ہو کر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگاانہوں نے دونوں رہنماوں کو 3ستمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی تاہم (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے بعد کوئی بھی فیصلہ کر یں گے جبکہ ذرائع کے مطابق عمران خان جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک اس ریلی میں شرکت کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات