Live Updates

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کو عمران خان کا ٹیلیفون‘لاہور ریلی میں شرکت کی دعوت

اتوار 28 اگست 2016 22:41

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کو عمران خان کا ٹیلیفون‘لاہور ریلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28اگست۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹیلیفون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے 3 ستمبر کو لاہو میں ہونے والی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ کے قائدین سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین ایم این اے اور عبدالعلیم خان بھی ایک دو روز میں ملاقات کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :