Live Updates

مرزا تنویر سے متعلق عمران خان کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے ‘ یہ پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابات میں متحدہ کی حمایت کے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ‘ عمران خان ریاست کی مخالفت کرنے والوں کی حمایت کرنے پر عوام سے معافی مانگیں،عمران خان کو متحدہ سے خیرات میں ملی ڈپٹی میئر کی نشست واپس کرنی چاہیے،ترجمان حمزہ شہباز شریف

اتوار 28 اگست 2016 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے ترجمان نے کہا ہے کہ مرزا تنویر سے متعلق عمران خان کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے ‘ یہ پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابات میں متحدہ کی حمایت کے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ‘ عمران خان ریاست کی مخالفت کرنے والوں کی حمایت کرنے پر عوام سے معافی مانگیں ۔

اتوار کو ترجمان حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ مرزا تنویر سے متعلق عمران خان کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ بلدیاتی انتخابات میں متحدہ کی حمایت کے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ۔ ہر محب وطن ایم کیو ایم کو ووٹ ڈالنے پر عمران خان او را س کی جماعت کو ملامت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست مخالف نعرے پر قوم متحدہ قائد کی مذمت جبکہ پی ٹی آئی اس کی حمایت کر رہی تھی اور ان کو ووٹ ڈال رہی تھی۔ عمران خان ریاست مخالف کی حمایت پر عوام سے معافی مانگیں اور ان کو متحدہ سے خیرات میں ملی ڈپٹی میئر کی نشست واپس کرنی چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کی حمایت کے جرم کا بھوت عمران خان کا پیچھا کرتا رہے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات