ایرانی حکام نے 192پاکستانی باشندوں کو بغیر دستاویزات کے گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا

اتوار 28 اگست 2016 22:29

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) ایرانی حکام نے 192پاکستانی باشندوں کو بغیر دستاویزات کے گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

یہ پاکستانی باشندے مند اور بلو سے ایران کے راستے یورپ جانا چاہیتے تھے مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا ۔تمام گرفتار افراد کو ایرانی سرحدی حکام نے 245پاکستانیوں کو تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا تفتان لیویز نے تفتیش کے بعد انھیں لیویز تھانے میں بند کردیا۔