سپیکر نے کشمیریوں پر مظالم اجاگر کرنے کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کیلئے مزید نام وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دیئے

پارلیمانی کمیٹی کی میڈیا کو پہلے جانے والی فہرست مکمل نہیں تھی، کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے اسپیکر کے آفس سے مزید نام بھیجے جانے تھے جو موصول ہونے پر فہرست میں شامل ہونا تھے،مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق خود ارادیت دلانا قومی اقدام ہے،جس کیلئے تمام جماعتوں کی نمائندگی ضروری ہے،، فہرست میں شامل کرنے کیلئے سینئرز ارکان کے ناموں کا بھی انتظار ہے، یہ نام اگلے چند دن میں موصول ہونے کی توقع ہے جس کے بعد خصوصی نمائندوں کو بریفنگ دی جائے گی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

اتوار 28 اگست 2016 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) ا سپیکر قومی اسمبلی نے کشمیریوں پر مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں مزید نام شامل کرنے کے لئے تمام جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے نام وزیر اعظم ہاؤس کو بھجوا دیے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق کشمیریوں پر مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی میڈیا کو پہلے جانے والی فہرست مکمل نہیں تھی، کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے اسپیکر کے آفس سے مزید نام بھیجے جانے تھے اور نام موصول ہونے پر فہرست میں شامل ہونا تھے،مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق خود ارادیت دلانا قومی اقدام ہے،جس کیلئے تمام جماعتوں کی نمائندگی ضروری ہے، فہرست میں شامل کرنے کیلئے سینئرز ارکان کے ناموں کا بھی انتظار ہے، یہ نام اگلے چند دن میں موصول ہونے کی توقع ہے، تمام نام موصول ہونے کے بعد خصوصی نمائندوں کو بریفنگ دی جائے گی، مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے دفتر خارجہ نمائندوں کو بریفنگ دے گا،دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی نے کشمیریوں پر مظالم اجاگر کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں مزید نام شامل کرنے کیلئے تمام جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے نام وزیر اعظم کو بھجوا دیے ہیں، اسپیکر کو نامور ارکان پارلیمنٹ کے نام بھجوانے کی درخواست کی گئی تھی،یہ ارکان پارلیمنٹ کشمیریوں پر مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :