کوئٹہ ‘سیکورٹی فورسز کا افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن ‘300سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا

اتوار 28 اگست 2016 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کا افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو دستاویزات نہ رکھنے کی بنا ء پر حراست میں لے کر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کے دستاویزات نہ رکھنے کی صورت میں انہیں عدالت میں پیش کرکے ڈی پورٹ کیا جاسکے ۔ افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن گزشتہ روز صبح سے رات تک کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :