آصف حسنین کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،37 سال کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،فاروق ستار

کارکنوں پر تشدد ،وفاداریاں تبدیل کرانے اور متحدہ کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے ،تحریک کو بہتر انداز میں جاری رکھیں گے، تمام کارکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 اگست 2016 22:12

آصف حسنین کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،37 سال کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنوں کو ٹارچر کر کے وفاداریاں تبدیل کرانے ،زیر حراست کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے ،تحریک کو بہتر انداز میں جاری رکھیں گے، آصف حسنین کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،37 سال کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

اتوارکو میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تمام کارکنوں کو صبر و تحمل رکھنے کی ہدایت کی ۔ان کاکہنا تھا کہ کارکنوں کو خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،متحدہ نے 35سال جدو جہد کی ہے جس کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف حسنین کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،ان کے حوالے سے (آج ) پیر کی پریس کانفرنس میں بیان دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ کل ہونے والی پریس کانفرنس میں آپ ہمیں پریشان نہیں دیکھیں گے کیو نکہ ہمار ا موقف ہیٹینشن لینے کا نہیں ،ٹینشن دینے کا ،اب عوام خود دیکھے گی کہ ٹینشن میں کون ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بہت دنوں سے انٹرٹین نہیں کیا اس لیے پریس کانفرنس انٹرٹیننگ ہو گی ۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو خوفزدہ کر کے وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے لیکن اب پہیہ الٹا چلے گا ،جو کارکنان خوفزدہ ہو کر متحدہ چھوڑ گئے تھے اب وہ واپس آرہے ہیں ۔ ہم اپنی37 سال کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہماری کوشش اور محنت کو کارکنوں نے سمجھا ہے،انہوں نے کہا ہم نے اپنا عارضی مرکز پی آئی بی میں ہی بنایا ہے، ہمارے پڑوسیوں نے ہمیں گھر دیے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کا عمل بند کیا جائے اور سیاسی سرگرمیوں سے نہ روکا جائے، ہمارا آج بھی مطالبہ ہے کہ نائن زیرو کو فوراً کھولا جائے۔ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی رہائشگاہ پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس دوران فاروق ستار نے بدلتی صورتحال سے متعلق رہنماں کو اعتماد میں لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق فارق ستار اجلاس کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤ ں نے شرکت کی ،جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں فاروق ستار نے تمام رہنماں کو بدلتی ہوئی صورتحال سے متعلق اعتماد میں بھی لیا ۔

متعلقہ عنوان :