پاکستان عوامی تحریک نے راولپنڈی قصاص ریلی دوسری دفعہ منسوخ کر دی

اتوار 28 اگست 2016 22:12

پاکستان عوامی تحریک نے راولپنڈی قصاص ریلی دوسری دفعہ منسوخ کر دی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک نے راولپنڈی میں ا توار کو منعقد ہونے والی قصاص ریلی منسوخ کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے راولپنڈی میں 28 اگست کو منعقد ہونے والا جلسہ اور ریلی انتظامات نہ ہونے اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کر دیئے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وڈیو لنک کے ذریعہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرنا تھا۔یاد رہے کہ اس قبل بھی راولپنڈی میں منعقد ہونے والے احتجاج کی تاریخ تبدیل کی گئی تھی۔