برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر پاک سرزمین پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ ،الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ

اتوار 28 اگست 2016 22:12

برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر پاک سرزمین پارٹی کا احتجاجی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر پاک سرزمین پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قائد ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک سرزمین پارٹی نے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کیا جائے کیونکہ وہ پاکستان میں قتل و غارت گری اور اور انتشار پھیلانے میں ملوث ہیں۔