Live Updates

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگا ، پہلی ٹربائن اپریل 2017 میں بجلی پیدا کریگی، منصوبے پر غیر معمولی انداز سے بے پناہ محنت سے کام کیا جا رہا ہے، چینی کمپنی کے انجینئرز اور عملے کی شبانہ روز محنت قابل ستائش ہے ،1320 میگاواٹ کول پاور پراجیکٹ اگلے برس کے وسط میں پوری صلاحیت سے بجلی کی پیداوار شروع کردے گا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ساہیوال کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے صدر سے ملاقات میں گفتگو منصوبے کی پہلی ٹربائن اپریل 2017 ء میں چلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،صدر چینی کمپنی

اتوار 28 اگست 2016 21:06

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگا ، پہلی ٹربائن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ساہیوال کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والی کمپنی ہیوانینگ شین ڈونگ پاور جنریشن کمپنی کے صدر وینگ وین ژونگ نے اتوار کو یہاں ملاقات کی، جس میں 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاو رپراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور چینی کمپنی کے صدر نے منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں منصوبے کو مزید تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے کو جس تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت سے کہیں پہلے مکمل ہوگا اور امید ہے کہ پہلی ٹربائن اپریل 2017 میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گی۔

توانائی کے اس منصوبے پر غیر معمولی انداز سے بے پناہ محنت کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ ناقابل یقین سپیڈ سے آگے بڑھ رہا ہے اور چین سمیت دنیا میں کہیں بھی 1320 میگاواٹ پیداواری گنجائش کا منصوبہ اتنی کم مدت میں مکمل نہیں ہوا۔ چینی کمپنی کے انجینئرز اور دیگر عملے کی شبانہ روز محنت قابل ستائش ہے اور چینی کمپنی کی منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور غیر معمولی رفتار اپنی مثال آپ ہے۔

انشاء اللہ اگلے برس کے وسط میں یہ منصوبہ پوری صلاحیت سے بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے صدر وینگ وین ژونگ نے کہا کہ منصوبہ اگلے سال کے وسط میں بجلی پیدا کرے گا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کے وژن کے تحت پہلی ٹربائن اپریل 2017 ء میں چلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہر ممکن سہولتیں اور تعاون فراہم کیا ہے جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنی محنت اور عزم کے ذریعے منصوبے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چینی وفد میں کمپنی کے نائب صدر لیو جی (Mr. Liu Jie) ، مینجنگ ڈائریکٹر ساہیوال پراجیکٹ لیو چاؤ (Mr. Liu Chao) ، اور دیگر عہدیداران شامل تھے جبکہ صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری توانائی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات