Live Updates

آج خیبرپختونخوا میں گو عمران گو کے نعرے لگ رہے ہیں، اب کوئی خیبرپخونخوا کی عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتا، آئندہ انتخابات میں عمران خان کوکے پی کے سے آؤٹ کردیں گے، عمران خان جن اصولوں کی بات کرتے ہیں، ان پر عمل بھی کریں، عمران خان سب کچھ کرسی کے لئے کر رہے ہیں،وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 28 اگست 2016 20:50

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ آج خیبرپختونخواہ میں گو عمران گو کے نعرے لگ رہے ہیں، اب کوئی خیبرپخونخواہ کی عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتا، آئندہ انتخابات میں عمران خان کوکے پی کے سے آؤٹ کردیں گے، عمران خان جن اصولوں کی بات کرتے ہیں، ان پر عمل بھی کریں، عمران خان سب کچھ کرسی کے لئے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو مالاکنڈ کے علاقے تھانہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کردیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں تبدیلی آچکی ہے، آج خیبرپختونخواہ کا ہر نوجوان گو عمران گو کے نعرے لگا رہا ہے، اب کوئی خیبرپختونخواہ کی عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتا، انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خدمت کی بات پر یقین رکھتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت اگر صوبے کے وسائل سے توانائی کا منصوبہ لگتا تو 52 کروڑ کا فائدہ ہوتا، اصولوں کی بات کرنے والے عمران خان اصولوں پر عمل بھی کریں، سیاسی فائدہ کیلئے عمران خان نے کراچی میں پاکستان مخالفین سے اتحاد کیا ، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں کس کس اسکینڈل کی بات کریں، عمران خان کے کے پی کے حکومت کے اسکینڈل پر بھی غور کریں،جو افسربھی کرپشن کی تحقیقات کرتا ہے ، اسے نوکری سے نکال دیا جاتا ہے، خیبرپختونخواہ کے ایماندار افسروں سے کیا سلوک ہوا ، غریب صوبے کا وزیر اعلیٰ ہیلی کاپٹر میں دورے کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں 220 کے وی کے گرڈ اسٹیشنکے لئے زمین خریدی گئی ہے، عمران خان آج تک وزیر اعظم کے خلاف ایک ثبوت پیش نہ کرسکے، کنٹینر بات نے قوم کے 120 قیمتی دن ضائع کیے ، عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ریمورٹ کنٹرول وزیر اعلیٰ متعارف کروایا، مہنگائی کی شرح کم اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، مالاکنڈ کے علاقے تھانہ میں میں نادرا کے دفتر کیلئے وزیر داخلہ سے بات کروں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات