ساتھیوں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی وفاداریاں تبدیل کریں، فاروق ستار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 اگست 2016 20:50

ساتھیوں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی وفاداریاں تبدیل کریں، فاروق ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست۔2016ء)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ مظلوم طبقہ ہمارے ساتھ ہے۔ ساتھیوں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی وفاداریاں تبدیل کریں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکن محمود کی سینٹرل جیل میں موت واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محمود کی موت تشدد کے باعث ہوئی ہے، تشدد کے نشانات ان کے جسم پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم ،آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اب یہ ظلم کا سلسلہ ختم ہوجانا چاہئے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کارکن اپنے درمیان اتحاد برقرار رکھیں۔ پینتیس سالہ محنت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ ایم کیو ایم کو چھوڑ کر جانے والوں کی واپسی کاجلد سلسلہ شروع ہو جائے گا، جبکہ اگلی پریس کانفرنس اینٹرٹیننگ ہوگی۔