Live Updates

موجودہ دور میں عوام نے ریکارڈ ٹیکس ادا کیا جو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے ، خیبر پختونخوا کے عوام عمران خان کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دیتی؟ ، عمران خان کے جھوٹے الزامات 31 اگست کو دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

اتوار 28 اگست 2016 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں عوام نے ریکارڈ ٹیکس ادا کیا جو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے ، خیبر پختونخوا کے عوام عمران خان کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دیتی؟ ، عمران خان کے جھوٹے الزامات 31 اگست کو دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ ا توار کو عمران خان کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف نے گرتے ہوئے اداروں کو دوبارہ مستحکم کیا جب کہ اداروں کی تباہی کے ذمہ دار کے لئے عمران خان ریفرنڈم میں ووٹ مانگتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عوام نے ریکارڈ ٹیکس ادا کیا جو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے ، خیبر پختونخوا کے عوام عمران خان کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دیتی؟ ، عمران خان کے جھوٹے الزامات 31 اگست کو دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات