فلپائن میں داعش کے8 شدت پسندوں کو جیل پر دھاوا بول کر چھڑوا لیا گیا

فرار ہونے والے شدت پسندوں کو گذشتہ ہفتے دستی طور پر تیار کیے گئے مارٹر گولوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا

اتوار 28 اگست 2016 19:48

فلپائن میں داعش کے8 شدت پسندوں کو جیل پر دھاوا بول کر چھڑوا لیا گیا

منیلا((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) )فلپائن میں شدت پسند تنظیم داعش سے منسلک 8شدت پسندوں کو ایک جیل پر دھاوا بول کر چھڑوا لیا گیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق فلپائنی پولیس کا کہنا ہے کہ موتے گروپ سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 جنگجوں نے جنوبی شہر مروائی میں لنا ڈیل سور جیل پر حملہ کیا تاہم اس موقع پر کوئی گولی نہیں چلی۔

فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے خیال میں ان افراد کو خود فرار کروایا گیا ہے۔فرار ہونے والے شدت پسندوں کو گذشتہ ہفتے دستی طور پر تیار کیے گئے مارٹر گولوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔قتل اور منشیات کے الزام میں گرفتار دیگر 15 قیدی بھی فرار ہوگئے ہیں تاہم اس بارے میں واضح نہیں ہے انھیں بھی فرار کروایا گیا ہے۔خیال رہے کہ دولت اسلامیہ سے منسلک موتے گروپ جنوبی خطے منڈانا میں گئی بم دھماکوں اور اغوا کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلپائن کا مسلمان اکثیریتی علاقے منڈانا میں کئی دہائیوں سے علیحدگی پسند تحریک جاری ہے جبکہ ملک کی بیشتر آبادی کیتھولک عیسائیوں پر مشتمل ہے۔موتے گروپ نے رواں سال کے آغاز پر فوج پر حملہ کر کے ایک فوجی کا سر قلم اور دو مقامی مزدوروں کا قتل کیا تھا۔مزدوروں کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کرنے سے قبل انھیں نارنجی رنگ کے کپڑے پہنائے گئے جیسے عموما دولت اسلامیہ کے شدت پسند کرتے ہیں۔فلپائن میں کئی مسلح گروہ دولت اسلامیہ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کر چکے ہیں تاہم ملک کی فوج کا کہنا ہے کہ غیرملکی جنگجوں کے ساتھ تعاون کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :