پی آئی اے نے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا اے 320 طیارے کا انجینئرنگ بیس سی چیک صبح مکمل کر لیا

اتوار 28 اگست 2016 19:48

پی آئی اے نے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا اے 320 طیارے کا انجینئرنگ بیس سی ..

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) ) پی آئی اے نے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا اے 320 طیارے کا انجینئرنگ بیس سی چیک صبح مکمل کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس چیک اپ کے دوران جہاز اے پی‘ بی ایل سی کے قالین، سیٹ کورز تبدیل کیئے گئے جبکہ جہاز کے واش روم اور کیبن کی مکمل طور سے صفائی کی گئی اس کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی ورکشاپ میں جہاز کا مینٹیننس چیک اپ بھی کیا جس سے کثیر زرمبادلہ بچایا گیا پی آئی اے کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں اتنی اہلیت اور قابلیت ہے کہ وہ اپنے طیاروں کے علاوہ دوسرے ممالک کے جہازوں کو بھی مینٹیننس کی سہولت مستقل بنیادوں پر فراہم کرتی ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سی چیک اپ اس بات کی بنیاد ہے کہ اب ہم یہ سہولت پاکستان آنے والے جہازوں کو یا دوسرے ممالک کو مہیا کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :