Live Updates

عمران خان نے حمزہ شہبا زکو پارٹی کارکن مرزا تنویر کے قتل کا ذمہ دارقرار دیدیا

(کل)پانامہ لیکس کے معاملے پر نوازشر یف کے خلاف سپر یم کورٹ جانے کا بھی اعلان قتل اور پو لیس کے پیچھے حمزہ شہبا زشر یف کا ہاتھ ہے ‘ مرزاتنویرپر حمزہ شہباز ماڈل بلا کر صلح کیلئے دباؤ ڈالتے رہے ہیں‘3ستمبر کو پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتیں اپنی ریلیاں لیکر احتساب مارچ میں آئیں ‘چوہدری سرور عوامی تحر یک کے پاس جائیں گے ہم عوامی تحر یک کیساتھ ہیں انکا ساتھ نہ دیا تو وہ کل کو کسی اور مار دیں گے ‘ کسی کو پانامہ لیکس بھولنے نہیں دیں گے نوازشر یف سے پانامہ لیکس کا حساب مانگتے تو فلمی کہانیاں سننا شروع کر دیتے ہیں وہ خو د کو بادشاہ سلامت سمجھتے ہیں اگر نوازشر یف احتساب سے بچ گیا توہمیں انکے بچوں کی بھی غلامی کر نا پڑ یگی ‘ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ایک کنٹینرکی بجائے اپنے اپنے کنٹینر پر کھڑے ہوں ‘ نواز شریف پاناما کے معاملے کو لمبا کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے وہ سمجھتا ہے کہ طاقتور کا احتساب نہیں ہوسکتا تو اس کی یہ غلط فہمی دور کرنے کیلئے 3 ستمبر کو لاہور میں عوام کا سمندر نکال کر دکھائیں گے ‘(ن) لیگ جانتی ہے نوازشر یف نے آف شور کمپنیاں اور منی لانڈر نگ کی ہے اس لیے اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم نہیں کرتے مجھے وزیر اعظم بننے کا ”اتنا “بھی شوق نہیں میں نے وزیر اعظم بن کر کوئی فیکٹریاں نہیں لگانیں ‘ 3ستمبر کو کارکنوں کو بتاؤں گا انکو اگلے کس امتحان میں ڈال رہا ہوں ‘ ‘(ن) لیگ نے نادرہ سمیت تمام اداروں میں اپنے لوگوں کو لگا کر رکھا ہے اور یہ کر پشن کر کے دھاندلی سے الیکشن میں کا میاب ہو جاتے ہیں‘ نر یندر مودی کی بلوچستان کے معاملے میں تقر یر سے زیادہ زہر یلی تقر یر الطاف حسین نے کی ہے ‘پارٹی الیکشن پانامہ لیکس کی وجہ سے نہیں ہوسکے پارٹی کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کر تاہوں‘ ملک ظہیر عباس کھوکھر کے ڈیرے ‘مقامی ہوٹل میں پارٹی اجلاس سے خطا ب اور اندروان لاہور میں قتل ہونیوالے تحر یک انصاف کے رکن مر زاتنویر بیگ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 اگست 2016 19:29

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) ) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے حمزہ شہبا زشر یف کو تحر یک انصاف کے کارکن مرزا تنویر کے قتل کا ذمہ دارقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قتل اور پو لیس کے پیچھے حمزہ شہبا زشر یف کا ہاتھ ہے کیونکہ مرزاتنویرپر حمزہ شہباز ماڈل بلا کر صلح کیلئے دباؤ ڈالتے رہے ہیں‘پنجاب پو لیس (ن) لیگ کا عسکری ونگ ہے‘(ن) لیگ اور ایم کیوایم میں تھوڑا سا ہی فرق باقی ہے‘3ستمبر کو پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتیں اپنی ریلیاں لیکر احتساب مارچ میں آئے ‘چوہدری سرور عوامی تحر یک کے پاس جائیں گے ہم عوامی تحر یک کیساتھ ہیں انکا ساتھ نہ دیا تو وہ کل کو کسی اور مار دیں گے ‘ کسی کو پانامہ لیکس بھولنے نہیں دیں گے نوازشر یف سے پانامہ لیکس کا حساب مانگتے تو فلمی کہانیاں سننا شروع کر دیتے ہیں وہ خو د کو بادشاہ سلامت سمجھتے ہیں اگر نوازشر یف احتساب سے بچ گیا توہمیں انکے بچوں کی بھی غلامی کر نا پڑ یگی ‘نوازشر یف آئین کے تحت پار لیمنٹ کو جوابدہ ہیں ‘ کل(سوموار) پانامہ لیکس کے معاملے پر نوازشر یف کے خلاف سپر یم کورٹ جائیں گے ‘ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ایک کنٹینرکی بجائے اپنے اپنے کنٹینر پر کھڑے ہوں ‘ نواز شریف پاناما کے معاملے کو لمبا کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے وہ سمجھتا ہے کہ طاقتور کا احتساب نہیں ہوسکتا تو اس کی یہ غلط فہمی دور کرنے کیلئے 3 ستمبر کو لاہور میں عوام کا سمندر نکال کر دکھائیں گے ‘(ن) لیگ جانتی ہے نوازشر یف نے آف شور کمپنیاں اور منی لانڈر نگ کی ہے اس لیے اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم نہیں کرتے مجھے وزیر اعظم بننے کا ”اتنا “بھی شوق نہیں میں نے وزیر اعظم بن کر کوئی فیکٹریاں نہیں لگانیں ‘ ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں3ستمبر کو کارکنوں کو بتاؤں گا انکو اگلے کس امتحان میں ڈال رہا ہوں ‘ پنجاب میں پیسیہ انسانوں کی بجائے سڑکوں اور پلوں پر خرچ ہو رہا ہے ‘(ن) لیگ نے نادرہ سمیت تمام اداروں میں اپنے لوگوں کو لگا کر رکھا ہے اور یہ کر پشن کر کے دھاندلی سے الیکشن میں کا میاب ہو جاتے ہیں‘ نر یندر مودی کی بلوچستان کے معاملے میں تقر یر سے زیادہ زہر یلی تقر یر الطاف حسین نے کی ہے ‘پارٹی الیکشن پانامہ لیکس کی وجہ سے نہیں ہوسکے پارٹی کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کر تاہوں۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز لاہورمیں تحر یک انصاف دیہی علاقے کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر کے ڈیرے ‘مقامی ہوٹل میں پارٹی اجلاس سے خطا ب اور اندروان لاہور میں قتل ہونیوالے تحر یک انصاف کے رکن مر زاتنویر بیگ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس ملک کیلئے بہت بڑا انکشاف ہے جس میں نوازشر یف کے بچوں کا نام آیا ہے آج پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی کر پشن ہو رہی ہے ملک میں تمام بد حالی کی وجہ کر پشن اور لوٹ مار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غر بت اور سیلاب سمیت ہر مسائل کے پیچھے کر پشن اور لوٹ ما ر ہے اور ملک میں کر پشن کی وجہ سے غیر ملکی سر مایہ کاری بھی نہیں آرہی اور تحر یک انصاف نے 1997میں سب سے پہلے کر پشن کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آج بھی ہم کر پشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا ایشوز تحر یک انصاف یا اپوزیشن کی کوئی اور جماعت نہیں بلکہ ایک عالمی تنظیم سامنے لیکر آئی ہے اور ہم جب بھی نوازشر یف سے پانامہ لیکس کا حساب مانگتے ہیں تونوازشر یف نئی کہانیاں سنانا شروع کر دیتے ہیں نوازشر یف آج بھی آف شور کمپنیوں کے نام پر پار لیمنٹ میں قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں مگر حقائق پوری دنیا جانتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازلیگ جانتی ہے کہ نوازشر یف نے منی لانڈرنگ کی ہے اور اگر اپوزیشن کے ٹی اوآرز تسلیم ہو گئے تو نوازشر یف پکڑ ے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے8ممالک کے سربراہوں کے نام پانامہ لیکس میں آئے جن میں نوازشریف کانام بھی شامل ہیں بر طانیہ کے وزیر اعظم نے پار لیمنٹ میں آکرقوم کو حقائق بتائے مگر نوازشر یف سچ بتانے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں نیب آزاد ہوتی تو کب کی نوازشر یف کو پکڑ لیتی مگر حکمرانوں نے تمام اداروں کو تباہ کررہے ہیں اور نوازشر یف5ماہ سے پانامہ لیکس کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں مگر آئین کے تحت وزیر اعظم پار لیمنٹ میں قوم اور پار لیمنٹ کو جوابدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بننے کا شوق نہیں میں ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے اگر موجودہ حکمرانوں کا حتساب نہ ہو سکا تو حکمرانوں کے بچے بھی آنیوالے وقتوں میں ہم پر حکومت کر یں گے نوازشر یف خود کو بادشاہ اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور اقتدار میں آنے کے بعد نوازشر یف کی دولت اور فیکٹریوں میں اضافہ رہو رہا ہے جبکہ ملک میں امیر اور غر یب میں فرق مسلسل بڑھتا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے نادرہ سمیت تمام اداروں میں اپنے لوگوں کو لگوایا ہے اور لاہور سے تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان کو بھی(ن) لیگ نے نادرہ کے ذریعے ہراویا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی حواس پوری نہیں ہو رہی ہے پہلے شر یف برداران خو د پیسہ بناتے رہے ہیں اب انکے بھی پیسہ بنا رہے ہیں لاہور میں مر کزی سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین اور دیگر قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نوازشر یف کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی ہیں مگر اسکے اسکے ساتھ میں نے پارٹی کے لوگوں سے تحویل مشاورت کے بعد سپر یم کورٹ میں بھی جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں انکے خلاف کل پٹیشن دائر کی جائیگی اور ہمارے خلاف نوازشر یف کی کر پشن سمیت دیگر جرائم کے حوالے سے بہت زیادہ اور فول ثبوت موجود ہیں جو عدالت کو دیں گے اور ان سے درخواست کر یں گے کہ نوازشر یف کو نہ صرف نااہل قرار دیدیں بلکہ ان سے کر پشن کی دولت بھی واپس لی جائے ۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے نوازشر یف اور انکی جماعت خود آمر یت کی پیدوار ہے اس لیے وہ یہ پر وپگنڈا کر رہے ہیں کہ تحر یک انصاف نے سپر یم کورٹ جانا ہے توسڑکوں پر کیوں آرہی ہے اصل میں مر یم نوازکے موٹوگینگ کو جمہو ریت اور آمر یت میں فرق کا پتہ نہیں انکو پتہ ہونا چاہیے کہ جمہو ری جماعتیں جمہو ر کے پاس ہی جاتی ہے ہمیں جمہو ری حق ہے کہ ہم سپر یم کورٹ میں جانے کیساتھ سڑکوں پر بھی احتجاج کر یں اور3ستمبر کو لاہور میں ہونیوالی ریلی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر وں گا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے کیونکہ جس ملک کا سر براہ کر پٹ ہو اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا اور وہاں کسی پٹواری کو بھی کر پشن کر نے سے نہیں روکا جاسکتا ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اوپر سے لیکر نیچے تک کیا جائے کیونکہ جب تک کر پشن ختم نہیں ہوگی ملک میں کسی بھی مسئلہ کا حل ممکن نہیں ہو سکتا ۔

عمران خان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں بلاول بھٹو سمیت آپ کے کنٹینرپر کھڑی ہوجائے تو اسکے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ایک کنٹینرکی بجائے اپنے اپنے کنٹینر پر کھڑے ہوں مگر فی الحال میری ساری توجہ 3ستمبر کی احتجاجی ریلی پر مر کوز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاناما کے معاملے کو لمبا کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے وہ سمجھتا ہے کہ طاقتور کا احتساب نہیں ہوسکتا تو اس کی یہ غلط فہمی دور کرنے کیلئے 3 ستمبر کو لاہور میں عوام کا سمندر نکال کر دکھائیں گے جس میں اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ تمام پارٹیاں اپنے اپنے کنٹینرز لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کے معاملے پر نیب اور ایف بی آر کو کردار ادا کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا اس لیے سڑکوں پر آرہے ہیں اور سپریم کورٹ بھی جارہے ہیں ۔یم کیو ایم کے بانی رہنما الطاف حسین کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے جو باتیں کی ہیں ان کا کوئی بھی پاکستانی شہری دفاع نہیں کرسکتا‘دنیا کی کسی جمہوریت کے اندر الطاف حسین کی طرف سے کی جانے والی باتوں کا 10 فیصد بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

برطانیہ میں قانون موجود ہے جس کے تحت ان کا شہری دوسرے ملک میں گڑ بڑ نہیں کرسکتا حکومت کو برطانیہ کو کہنا چاہیے کہ آپ کے شہری کی وجہ سے پاکستان میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔انہوں نے این اے 110 دھاندلی کیس پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا نادرا کہتا ہے کہ 1 لاکھ ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہم سپریم کورٹ کو تجویز دیں گے کہ ووٹوں کی سیمپلنگ کی جائے اور پانچ ہزار بیلٹ پیپرز کی تھرڈ پارٹی سے تصدیق کرائی جائے کیونکہ نادرا والے جان بوجھ کر انگوٹھے نہیں پڑھ رہے ۔

عمرا نے شادی کی جھوٹی خبریں چلانے پر 13 ٹی وی چینلز کو فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ ہونے پر کہا کہ پانچ لاکھ روپے بہت ہی کم جرمانہ ہے کیونکہ شادی شدہ خواتین کی میرے ساتھ تصویریں دکھا دینا بہت ہی غلط ہے ۔ صحافیوں سے درخواست کروں گا کہ وہ اس طرح کی باتیں کرنے سے پہلے تصدیق کرلیا کرے۔انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کو جنرل جیلانی نے پالا اور ضیاء الحق نے انکو بڑا کیا اس لیے مر یم نوازکے موٹوگینگ کو جمہو ریت اور آمر یت میں فرق معلوم نہیں(ن) لیگ آئی ایس آئی سے پیسے لیکر سیاست کرتی رہی ہے ‘قوم نے فیصلہ کر لیا ہے نوازشر یف کا پانامہ لیکس میں سامنے آنیوالی کر پشن کا حساب دینا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ نر یندر مودی کی بلوچستان کے معاملے میں تقر یر سے زیادہ زہر یلی تقر یر الطاف حسین نے کی کوئی بھی شخص انکی تقر یر کا دفاع نہیں کر سکتا الطاف حسین”را “سے پیسے لیتے ہیں مصطفی کمال بھی اسکی تصد یق کرتے ہیں ‘الطاف کے خلاف لوگوں کے تشدد پر اکسانے پر بر طانیہ میں آسانی سے مقدمہ بن سکتا ہے انکو جیل میں ڈالنا چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات