اے آر وائی نیوز پر حملہ: سلمان اقبال نے ملوث خواتین کو معاف کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 اگست 2016 18:43

اے آر وائی نیوز پر حملہ: سلمان اقبال نے ملوث خواتین کو معاف کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست۔2016ء) اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدراور سی ای او سلمان اقبال نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے میں ملوث خواتین کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مدینہ سٹی مال صدر میں واقع اے آر وائی نیوز کے دفتر پر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی جانب سے حملے کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث خواتین کو اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدراور سی ای او سلمان اقبال نے معاف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ میں بھی کراچی کا شہری ہوں اور اس شہر کی تمام ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کا احترام کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج ہوا ہے، اگر میرے بیان سے مقدمے پر کوئی اثر پرتا ہے تو میں ان تمام خواتین کو معاف کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ مذکورہ خواتین کی معاف کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن نے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال سے درخواست کی تھی۔