ابو ظہبی سے آنیوالی پرواز میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے مسافر کو حراست میں لے لیا

اتوار 28 اگست 2016 18:31

ابو ظہبی سے آنیوالی پرواز میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے مسافر کو حراست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے ابو ظہبی سے لاہور آتے ہوئے دوران پرواز ہنگامہ آرائی کرنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا ،ائیر پورٹ پہنچ کر خود کو اعلیٰ سرکاری شخصیت قرار دے کر پروٹوکول کیلئے بھی چیخ و پکار کرتا رہا ۔بتایا گیا ہے کہ کینال سٹی نزد ای ایم ای سوسائٹی کا رہائشی احمد سمیع گزشتہ روز ابو ظہبی سے لاہور آرہا تھاکہ دوران پرواز اس نے حواس باختہ انداز اپناتے ہوئے الٹی سیدھی حرکتیں شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران پرواز کے عملے نے احمد سمیع کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ بازنہ آیا جس سے جہازمیں سوار دیگرمسافر اور عملہ خوفزدہ ہو گیا ۔ بعد ازاں مسافر کے سیٹ کیساتھ ہاتھ باندھ دئیے گئے اور جہاز کے ائیر پورٹ پر لینڈ کرتے ہی ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے اسے اپنی حراست میں لے لیا ۔ جہاز سے باہر آتے ہوئے پر مسافر خود کو اعلیٰ سرکاری شخصیت قرار دیتے کہتا رہا کہ میرا پروٹوکول کیوں نہیں پہنچا اور چیخ و پکارکرتا رہا۔اے ایس ایف کی طرف سے مسافر کے اہل خانہ سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :