واسا کا لاہور میں پانی کا معیار جانچنے کیلئے جدید طرزکی لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ

لیبارٹری پرمجموعی طور پر 14کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت آئے گی‘حکومت سے6کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے‘ذرائع

اتوار 28 اگست 2016 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) واسا کا لاہور میں پانی کا معیار جانچنے کیلئے جدید طرزکی لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ‘ پی سی ون کے مطابق لیبارٹری پرمجموعی طور پر 14کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت آئے گی جبکہ حکومت سے پہلے مرحلے میں 6کروڑ روپے کے فنڈز مانگے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مینیجنگ ڈائریکٹر واساچوہدر ی نصیر احمد کے مطابق پہلے سے موجود لیبارٹری نمونے جانچنے کے قابل نہیں ۔ نئے لیبارٹری میں جدید طرز کی مشینری اور آلات نصب کئے جائیں گے ۔ ایم ڈی اے کے مطابق منصوبے کے لئے ابتدائی طور پر 6کروڑکے فنڈز کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی پی سی ون کے مطابق منصوبے پر 14کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :