عمران خان کاآصف زرداری اور ان جیسے سیاستدانوں کیساتھ کرپشن کیخلاف تحریک چلانا عوام کیساتھ سنگین مذاق ہوگا‘ عوام کو اپنے آئینی حقوق کو حاصل کرنے اورموجودہ گلے سڑے سیاسی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے باہر نکل کر جدوجہد کرنا ہو گی،کرپشن ، اقربا پروری ، دہشتگردی ، انتہا پسندی ، لوڈ شیڈنگ کیخلاف 2ستمبر کوچیئرنگ کراس چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،پاکستان پیپلز پارٹی ( ورکرز) کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی کا اجلاس سے خطاب
پیپلز پارٹی ورکرز کا اجلاس ،’’ چھین کر لے گا ہر انسان ،روٹی ،کپڑا اور مکان ‘‘ کے نئے نعرے کی منظوری بھی دی گئی،عوام موجودہ حکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیں‘جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کی بجائے اسکی کمزوری کا باعث بن رہے ہیں ‘ ناہید خان
اتوار 28 اگست 2016 18:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ( ورکرز) کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اگر آصف علی زرداری اور ان جیسے سیاستدانوں کیساتھ مل کر کرپشن کیخلاف تحریک چلانا چاہتے تو یہ عوام کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے ،عوام کو اپنے سماجی ،معاشی اور آئینی حقوق کو حاصل کرنے اورموجودہ گلے سڑے سیاسی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے باہر نکل کر جدوجہد کرنا ہو گی ،ملک بھر میں پھیلی کرپشن ، اقربا پروری ، دہشتگردی ، انتہا پسندی ، لوڈ شیڈنگ کیخلاف 2ستمبر کولاہور میں چیئرنگ کراس چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ وحدت روڈ پر لاہور میں منعقدہ احتجاجی پروگرام کے حوالے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اجلاس میں بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان ، مرکزی رہنما سردار حُر بخاری،ساجدہ میر، رائے قیصر،سلیم خان، راجہ اکرم ،آصف سمرا،وسیم عباس،ڈاکٹر عارف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ’’ چھین کر لے گا ہر انسان ،روٹی ،کپڑا اور مکان ‘‘ کے نئے نعرے کی سلوگن کے طور پر منظوری دی گئی ۔ ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ آج پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑا ہے ۔ طویل ہوتا معاشی بحران ، اندرونی و بیرونی قرضوں کا بڑھتا ہوا حجم، میگا کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد وزیر اعظم نے معاملات کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے ۔ وزیر اعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں اور (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی میں سے نیا قائد ایوان لایا جائے ۔ اسی طرح پاکستان اور جمہوریت کو بچایا جا سکتا ہے ۔ جن دوسرے افراد کے پانامہ لیکس میں نام آئے ہیں وہ بھی خود کو احتساب کے لئے پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھی تمام سیاسی جماعتوں نے پانامہ لیکس کے کیس کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے اور مک مکا صاف نظرآرہا ہے ، ٹی او آرز کے معاملے میں سب کچھ الجھا کر رکھ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول قیادت کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ، ذاتی مفادات اجتماعی مفاد پر حاوی ہے اور دہشتگردی کے خلاف دی جانے والی قربانیوں کو ذاتی سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے اگر ضرب عضب کو درمیان میں چھوڑ دیا گیا اور اسے حتمی انجام تک نہ پہنچا یا جا سکا تو وفاق پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بدعنوانی کے الزامات پر وزیر اعظم نواز شریف سے تو استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ انکے خاندان کے افراد سمیت کئی کرپٹ سیاسی شخصیات ان کے سیاسی اسٹیج کی زینت بنتے ہیں ۔ بلاول بھٹو کو چاہیے کہ وہ سندھ میں ان تمام اکابرین کو گھر بھیجیں جو انکے والد اور خاندان کے افراد کی بدعنوانیوں کو تحفظ اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے چلے آرہے ہیں۔ بڑی سیاسی جماعتیں اب ذاتی یا خاندانی وارثتیں بن چکی ہیں اور وہ پاکستان کے سیاسی ،آئینی اور معاشی نظام میں کسی تبدیلی کا ذریعہ نہیں بن سکتی ،اگر سیاسی جماعتیں حقیقی تبدیلی کا ذریعہ بننا چاہتی ہیں تو ان کو نظریاتی اور جمہوری طریقے سے ادارے بنانا ہوگا اگر وہ تبدیلی لانے کو تیار نہیں تو تاریخ کے قبرستان سیاسی جماعتوں اور لیڈروں کی قبروں سے بھرے پڑے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2ستمبر کو لاہورں،4ستمبر کو شیخوپورہ اور 9ستمبر کو ملتان میں احتجاج کیا جائے گا ۔ تمام پاکستانی اپنے حقوق کے لئے باہر نکلیں کیونکہ انہیں اپنے حقوق چھین کر حاصل کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز عوام کے مسائل اور ان کے حل کیلئے ایک پالیسی پیپر تیار کر رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی اس کو جاری کر دیا جائے گا ۔ناہید خان نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کی بجائے خود اس کی کمزوری کا باعث بن رہے ہیں ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لئے باہر نکلیں اور حکمرانوں سے اپنے حقوق چھین لیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.