اولمپک کھیلوں میں ناقص کارکردگی ،زمبابوے کے صدر نے کھلاڑیوں کووطن واپس پہنچتے ہی گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

اتوار 28 اگست 2016 18:28

اولمپک کھیلوں میں ناقص کارکردگی ،زمبابوے کے صدر نے کھلاڑیوں کووطن ..

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے ریوڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شریک اپنے ملک کے کھلاڑیوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا ، اولمپک کھیل 21 اگست کو اختتام پذیر ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

مقامی اخبارات کے مطابق موگابے نے ملک کے وزیر داخلہ اوگسٹن شیشوری سے مطالبہ کیا کہ وہ زمبابوے کی نمائندگی کرنے والے31 کھلاڑیوں پر مشتمل دستے کو ہرارے کے ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی حراست میں لے لیں۔ صدر موگابے کا یہ فیصلہ ریوڈی جنیرو میں زمبابوے کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک بھی تمغہ حاصل نہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔زمبابوے کے میڈیا کے مطابق موگابے کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا دستہ "قید" کا مستحق ہے۔