عمران کے دائیں بائیں کرپٹ لوگ کھڑے ہیں، طلال چوہدری

سربراہ پی ٹی آئی اور جہانگیرترین کیخلاف ثبوتوں کے ساتھ ریفرنس بھیجے ہیں،لیگی رہنما

اتوار 28 اگست 2016 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے راہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے دائیں بائیں کرپٹ لوگ کھڑے تھے ہم نے ثبوت کے ساتھ عمران خان ، جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس بھیجیے ہیں اتوار کے روز سربراہ تحریک انصاف کے پریس کانفرنس کے بعد ردعمل میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ عوام کس کو لیڈر مانتی ہے اس کا فیصلہ 30 اگست کو جہلم میں ہو جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان (ن) لیگ سے اس لئے ڈرتے ہیں کیونکہ اس میں نواز شریف کا ”ن“ آتا ہے جو نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سرٹیفائیڈ کرپٹ مافیا کے لوگ ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اپنے دائیں بائین کرپٹ لوگ کھڑے کئے ہوئے ہیں پہلے ان کو احتساب کے لئے پیش کریں بعد میں نواز شریف کا بھی احتساب ہو گا انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے مکمل ثبوتوں کے ساتھ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجے ہیں ۔