پی اے ایف نے ریڈار کی تعمیر کیلئے لی گئی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنا دی

ایوی ایشن اتھارٹی نے زمین کی واپسی کیلئے کوششیں تیز کردیں

اتوار 28 اگست 2016 17:36

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء ) پاکستان ائر فورس نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی لاہور میں 20ایکڑ زمین پر قبضہ کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی ہے ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے یہ زمین واپس لانے کیلئے اپنی کوششیں شروع کردی ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی لاہور کے علاقے والٹن ریرو ڈرون میں بیس ایکڑ زمین تھی پی اے ایف نے ابتداء میں اس زمین پر راڈار تعمیر کرنے کا بہانہ بنا کر زمین عارضی طور پر حاصل کی قبضہ کرنے کے بعد اس زمین پر پھر فالکن سوسائٹی بنا ڈالی جس سے سی اے اے کو دو ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے یہ زمین اب بھی سول ایوی ایشن کی نام منتقل ہے اور یہ تعمیرات بھی غیر قانونی ہیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس کرپشن کے پیچھے سی اے اے کے بڑے بڑے افسران بھی ملوث ہیں جبکہ زمین کی حفاظت کرنے والے متعلقہ افسران کیخلاف بھی تحقیقات کی جائے گی گزشتہ سال اس ایشو پر وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام نے بھی غور کیا تھا تاہم اب یہ اہم معاملہ پی اے سی کے حوالے کردیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق فالکن سوسائٹی کے انتظامیہ کیخلاف بھی سخت ایکشن لیئے جانے کا امکان ہے کیونکہ اب یہ فیصلہ وزارت دفاع کی بڑی ترجیحات میں شامل ہوچکا ہے افسران پر بھی تجویز پیش کی ہے تاکہ پاک فالکن سوسائٹی آج مارکیٹ کے مطابق زمین کا ریٹ ادا کردے تو معاملہ رفع دفع ہوسکتا ہے تاہم اب یہ معاملہ پی اے سی کے حوالے کردیا گیا ہے جو آئندہ اجلاس میں اہم فیصلہ کرے گی