پاکستان پوسٹ نے خلاف ضابطہ 6.56 ارب روپے اکاؤنٹس میں منجمند کر لئے

اتوار 28 اگست 2016 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء) پاکستان پوسٹ آفس کی انتظامیہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 6.56 ارب روپے اکاؤنٹس میں منجمند کر لئے ۔ قانون کے تحت پاکستان پوسٹ 84 ملین روپے سے زائد رقم اپنے اکاؤنٹس میں نہیں رکھ سکتے آن لائن کے پاس دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس نے حکومت کی ہدایت سے 84 ملین روپے کی دی گئی اجازت سے بڑھ کر 6 ارب 56 کروڑ روپے اپنے اکاؤنٹس میں رکھے ہوئے ہیں یہ پیسے بجلی کے بلز و دیگر پاکستان پوسٹ آفس کی سروسز کی مد میں دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس کے ملک بھر میں 6 سیکشن ہیں سکشن ون میں کراچی شامل ہے ۔

جس میں حکومت نے پاکستان پوسٹ کو اکاؤنٹس میں 39 ملین روپے رکھنے کی اجازت دی ہے مگر انتظامیہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 231 ملین روپے رکھے ہوئے ہیں پی اے سیکشن ٹو میں حیدر آباد ، کوئٹہ اور سکھر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سیکشن میں انتظامیہ کو 30 ملین روپے رکھنے کی اجازت ہے مگر انتظامیہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 367 ملین روپے رکھے ہوئے ہیں سیکشن تھری میں لاہور اور فیصل آباد کے اضلاع شامل ہیں اس سیکشن میں انتظامیہ نے 295 ملین روپے کی حد سے بڑھ کر 972 ملین روپے رکھے ہوئے ہیں سیکشن فور میں سیالکوٹ اور ملتان کا ریجن شامل ہے اس ریجن میں پاکستان پوسٹ آفس کی انتظامیہ کو 136 ملین روپے رکھنے کی اجازت ہے مگر انتظامیہ نے ایک ارب 22 کروڑ روپے اکاؤنٹس میں رکھے ہوئے ہیں ۔

پاکستان پوسٹ آفس کا راولپنڈی سیکشن 82 ملین روپے رکھ سکتے ہیں مگر انہوں نے اکاؤنٹس میں ایک ارب 27 کروڑ روپے رکھے ہوئے ہیں سیکشن سکس میں مظفر آباد ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان شامل ہیں اس سیکشن میں 236 ملین روپے رکھنے کی اجازت ہے مگر گزشتہ سال کے دوران انتظامیہ نے ایک ارب 42 کروڑ روپے رکھے ہوئے ہیں ؤ۔

متعلقہ عنوان :