افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی پروگرام ، اب تک 67 ہزار افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین

اتوار 28 اگست 2016 17:27

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اگست ۔2016ء) افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کے پروگرام کے تحت اب تک 67 ہزار افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے ذرائع کے مطابق ہر افغان مہاجر ین کو رضا کارانہ بنیادوں پر افغانستان واپسی پر 400 ڈالر دیئے جا رہے ہیں۔ رضا کارانہ بنیادوں پر افغانستان جانے والے مہاجرین کو کہا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :