پاکستان ریلوے کا ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کے اطراف شجرکاری کا فیصلہ

اتوار 28 اگست 2016 17:27

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اگست ۔2016ء) پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کے اطراف شجرکاری کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے کے ذرائع کے مطابق 49500 کے قریب پودے اس سے قبل 2014-15ء میں لگائے گئے تھے، ہر سال مون سون کے موسم میں ریلوے سٹیشنوں پر پودے لگائے جاتے ہیں تاہم اب تمام ریلوے نیٹ ورک کے اوپر شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :