مریضوں کی بھلائی اور پمز ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،منظر نقوی

منسٹر کیڈ،ڈپٹی سپیکر مرتضی عباسی ،چیرمین رانا محمد حیات کے مشکور ہیں،طاہر ورک

اتوار 28 اگست 2016 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی میں پمز کے ترمیمی بل پر رکنِ قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال نے مریضوں کی فلاح و بہبود اور پمز ملازمین کے درینہ مسلے پر جس قدر احسن طریقے سے یونیورسٹی کو پمز سے الگ کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیرمین سید منظر عباس نقوی ۔

نان گزئیٹڈ ویلفئیر پمز کے چیرمین چوھدری طاہر محمود ورک۔پیرا میڈیکس کے چیرمین رانا احمد نے شرکت کی اور سٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین اور تمام ممبران کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔جنھوں نے پمز اور یونیورسٹی کو علیحدہ علیحدہ کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیرمین سید منظر عباس نقوی نے آج پمز میں ملازمین کے اجتماح سے خطاب کرتے ہوئے منسٹر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوھدری کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے عرصہ دراز سے پمز ملازمین کی خواہش کو پورا کرنے میں اپنا کردار اور حقیقی عوامی نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا۔

(جاری ہے)

JACکے چیرمین سید منظر عباس نقوی نے اِس موقع پر کہا کہ ہم ہسپتال میں ہڑتال کے خلاف ہیں۔اور مریضوں کو تکلیف دیے بغیر پمز ملازمین سے وعدے کے مطابق اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اجتماح سے نان گز ئیٹڈ ویلفیئر کے صدر محمد حنیف ۔تنویر نوشاھی ۔چوھدری طاہر ورک۔پرویز پطرس۔طاہر اعوان۔پیرامیڈیکس کے صدر غلام حیدر چیرمین رانا محمد احمد کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر مختار خان ۔راجہ نعیم۔نرسن کی قائد جولیانہ ۔عصمت امین۔اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔