میں افغانی تھا افغانی ہوں اور افغانی رہوں گا، اسفند یار ولی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 اگست 2016 17:07

میں افغانی تھا افغانی ہوں اور افغانی رہوں گا، اسفند یار ولی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پنجاب کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے مردم شماری نہیں کی جارہی۔ مردم شماری نہ کرانے کی وجہ امن امان نہیں بلکہ صوبوں کو اختیار ملنے کا ڈر ہے۔صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مردم شماری نہ کرانے کی وجہ امن امان نہیں بلکہ صوبوں کو اختیار ملنے کا ڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن نہیں ہوسکتا۔ افغان لوگوں سے زیادتیاں بند کی جائیں۔ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ وہ افغانی تھے افغانی ہیں رہیں گے۔ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ناکام ہوا کیوں کہ اس پر عملدرآمد نہیں پاکستان کی خارجہ اور داخلی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔