متحدہ کی ایک اور پتنگ کٹ گئی، آصف حسنین پاک سرزمین پارٹی میں شامل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 اگست 2016 17:07

متحدہ کی ایک اور پتنگ کٹ گئی، آصف حسنین پاک سرزمین پارٹی میں شامل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست۔2016ء) رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ وہ آصف حسنین کو پی ایس پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ آصف حسین ایم کیو ایم کے بانی کے نام پر ملنے والا مینڈیٹ چھوڑ کر آئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے دیگر رہنماء صرف ایم کیو ایم بانی سے لاتعلقی کا اعلان نہ کریں بلکہ ان کے مینڈیٹ کو بھی لات ماریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ایک دوسرے سے الگ نہیں ہے۔ الیکشن کے چند روز بعد الطاف حسین سامنے آ جائیں گے فاروق ستار خاموش ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھیں سچ بولنا چاہیے۔ یہ مذاق اب ختم اور لوگوں کو ڈبل مائنڈ کرنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم کے بانی کو بچانے والا خود بھی فنا ہو جائے گا۔واضح رہے کہ آصف حسنین ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر این اے 255 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :