سعودی عرب میں 54فلپائنی باشندوں نے اسلام قبول کرلیا

اتوار 28 اگست 2016 16:59

سعودی عرب میں 54فلپائنی باشندوں نے اسلام قبول کرلیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) سعودی عرب میں 54فلپائنی باشندوں نے اسلام قبول کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شعبہ دعوت وارشاد اور جدہ کے یوتھ فورم کی تبلیغی مساعی کے نتیجے میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے 54 افراد حلقہ بہ گوش اسلام ہو گئے۔

(جاری ہے)

جدہ یوتھ فورس کی مساعی کے نتیجے میں چھ فلپائنی باشندوں نے باسکٹ بال کے غیرملکی مقابلوں کے دوران اسلام قبول کیا، جس کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے فلپائنی شہریوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کہ ایک ماہ قبل بھی فلپائن کے 16 باشندے مشرف بہ اسلام ہوئے تھے۔فلپائنی باشندوں کیقبول اسلام کی مساعی میں جہاں جدہ یوتھ فورم کا کردار ہے وہیں وزارت مذہبی امور اور شعبہ دعوت ارشاد کی بھی اہم خدمات ہیں۔

متعلقہ عنوان :