حکومت سندھ مغرب کی ایماء پر مدارس کے خلاف قانو ن سازی میں مصروف ہے،اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی نائب صدرمولانا علاؤالدین سارنگ

اتوار 28 اگست 2016 16:50

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء) اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی نائب صدرمولانا علاؤالدین سارنگ سے سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود نے جامعہ عثمان غنی ڈیلکس ٹاؤن کراچی میں ملاقات کی اور حکومت سندھ کی جانب سے مدارس کے متعلق قانون سازی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا علاؤالدین سارنگ نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے متوقع کسی ایسے قانون یا اقدامات کی ہم شدید مخالفت کرینگے جس سے مدارس کی خودمختاری متاثر ہو یا مدارس کو دیوارسے لگانے کی کوشش ہو حکومت سندھ مغرب کی ایماء پر مدارس کے خلاف قانو ن سازی اور پروپیگینڈے میں مصروف ہے جو کہ انتہائی زیادتی ہے اور حکومت کی جانب سے مدارس پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات میں کوئی صداقت نہیں مدارس نے ہمیشہ ملک سے سچی محبت کا درس دیا مگر حکومت نے مدارس کے ساتھ رویہ نامناسب رکھا جبکہ مدارس کی نسبت ملک خاص طور پر سندھ میں سیاست کرنے والی جماعتیں ملک کو توڑنے کی باتیں کرتی ہیں اور ملک کے دشمن طاقتوں کو مدد کے لئے پکار رہی ہیں ہم مدارس والے ان کوخبردا کرتے ہیں کہ حکومت ہمارا ساتھ دے یا نہ دے ہم پاک وطن کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور اس ملک سالمیت کو ہم اپنی جانوں سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں قیام پاکستان میں مدارس نے کردار ادا کیا اور انشاء اللہ بقاء پاکستان میں بھی مدارس کے کردار کو دنیا دیکھے گی کوئی یہ نہ سمجھے کے مدارس پر الزام تراشی سے مدارس والے اپنے اس فرض پیچھے ہٹ جائیں گے ہم اپنے اس فرض سے کسی طور غافل نہیں ہیں اور نہ ہونگے

متعلقہ عنوان :