آئی ایم ایف نے پاکستان کے زرعی سیکٹرکے لیے اصلاحات کی سفارش کردی

اتوار 28 اگست 2016 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء) عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)نے پاکستان کے زرعی سیکٹرکے لیے اصلاحات کی سفارش کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجاویزآئی ایم ایف کے ایک پیپرمیں دی گئی ہیں جس کاعنوان پاکستان کا ریونیو پوٹنشل تھا۔

(جاری ہے)

پیپر میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حال ہی میں بہتر پیش رفت کے باوجود پاکستان کا ٹیکس ریونیو دیگر ممالک کی نسبت کم رہا ہے۔بنیادی حقائق سے سامنے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم لچک والاٹیکس سسٹم معاشی گروتھ کا بھر پور فائد ہ نہیں اٹھا سکتا۔ریونیو پوٹنشل سے استفاد ہ کرنے کے لیے ٹیکس بیس کووسیع کرنا ہوگا اور عمومی حکومت کی ہر سطح پر انتطامی مشینری کو بہتر اور ٹیکس پالیسی کو منطقی بنا نا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :