ملتان میٹروبس پر آئندہ ماہ کام مکمل ،دسمبر کے پہلے ہفتے میں افتتاح ہوگا

وزیر اعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب ،اراکین اسمبلی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

اتوار 28 اگست 2016 16:42

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء) ملتان میٹرو بس پراجیکٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، پراجیکٹ کی خوبصورتی کیلئے پودے لگانے کیلئے حکام نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، منصوبے کا افتتاح دسمبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا ،وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف منصوبے کا افتتاح کریں گے جبکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ،راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کی کامیابی کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبہ کا تعمیراتی کام بھی آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ،منصوبے کی خوبصورتی کیلئے تمام اسٹیشنوں پر تذئین کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ میٹرو بس کے دونوں اطراف پودے لگانے کیلئے انتظامیہ نے بھاری فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے ،آئندہ ماہ ستمبر کے آخر تک منصوبے پر ہر صورت کام مکمل کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھجوائی جائے گی جبکہ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔