تحریک انصاف کا ڈاکٹر فاروق ستار اور متحدہ کے پارلیمنٹیرینز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اتوار 28 اگست 2016 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر فاروق ستار اور متحدہ کے پارلیمنٹیرینز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے الطاف حسین سے محض اظہار تعلقی ناکافی ہے فاروق ستار سمیت متحدہ قومی موومنٹ کو 2013 میں الطاف حسین کا مینڈیٹ میسر آیا انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اور متحدہ کے پارلیمنٹیرینز اسمبلیوں میں الطاف حسین کی نمائندگی کرتے تھے لہذا فاروق ستار اور ان کے ساتھی اسمبلیوں سے فوری مستعفی ہوں اور نئے الیکشن لڑیں انہوں نے مزید کہا کہ محض نمائشی اظہار لاتعلقی سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر متحدہ راہنما مستعفی نہیں ہوتے تو سمجھیں گے کہ پس پردہ الطاف حسین سے رابطے قائم ہیں ۔