انفارمشین ٹیکنالوجی میں خواتین کے لئے ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں‘راشدہ یعقوب

چھٹی سے دسویں جماعت تک طالبات کو وظائف کی ادائیگی کی جا رہی ہے‘پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ

اتوار 28 اگست 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ انفارمشین ٹیکنالوجی میں خواتین کے لئے ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں ، 2013ء میں ہماری براڈ بینڈ استعمال کی شرح تین فیصد تھی جو اب بڑھ کر 24 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ سے وابستہ ہوکر بہترین روزگارحاصل کرسکتی ہیں ، ہم پاکستان کے دور دراز علاقوں کو ٹیلی کام رابطوں کے ذریعے مربوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں جن علاقوں میں ٹیلی کام کی سہولیات موجود نہیں ہیں، حکومت ان مقامات پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس منصوبہ کو حکومت 2018ء تک کامیابی سے مکمل کرے گی۔

آئی ٹی کے فروغ کے حوالہ سے خاص طور پر خواتین میں آئی ٹی کی تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت نے دیہی علاقوں کے 100 سے زائد سکولوں میں تربیت کی فراہمی اور آئی ٹی آلات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں خواتین کے لئے کئی مثالی اقدامات کئے گئے ہیں۔ بجٹ میں خواتین کے مسائل حل کرنے کو اہمیت دی گئی ہے ۔یہ بجٹ خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے ۔

وزیراعلی کی خود روزگارسکیم میں 40 فیصد سے زائد خواتین کا کوٹہ مختص کیا گیاہے۔چھٹی سے دسویں جماعت تک طالبات کو وظائف کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔خواتین کے لئے سرکاری ملازمتوں میں 15 فیصد کوٹہ مقرر،عمرکی بالائی حد میں تین سال اضافہ کیا گیا ہے ۔وراثت میں خواتین کے حق کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی قانون سازی ‘جناح آبادی اور دوسری سکیموں میں میاں بیوی کو مشترکہ الاٹمنٹ کی جاتی ہے۔صوبہ بھر کے548 پولیس اسٹیشنر پر خواتین کے لئے ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔24 کروڑ روپے کی لاگت سے ملتان میں وویمن پروٹیکشن سنٹر قائم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :