بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والے اﷲ کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں‘عبیدالرحمن عباسی

خواتین کی عصمت اور گھروں کی چادر اور چار دیواری پر خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں‘منتظم اعلیٰ

اتوار 28 اگست 2016 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء ) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ حالیہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور دہشت گردی کے نام پر بے گناہ لوگوں کا قتل افسوس ناک ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،بے گناہوں کو شہید کرنے والے لوگ اﷲ کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں پاکستان میں خواتین کی عصمت دری کرنا مہنگائی لوڈشیڈنگ اور بچوں کا اغوا ہونا اور دہشت گردی ہونایہ سب عام بات بن چکی ہے حکومت کوان سب چیزوں پر کنٹرول کر لینا چاہئے اور عوام کو ان سب پر ریلیف ملنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مسلمانوں پر دہشت گردی کی مہر لگا کر ان کا قتل عام کروا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مسلمانوں کے خلاف کھلی جنگ شروع کر رکھی ہے امریکی جنگ سے صرف پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری کو ہی خطرہ نہیں ہے بلکہ اس جنگ سے ہمارا نظام زندگی ہمارے نوجوانوں کا مستقبل اور اب تو ہماری خواتین کی عصمت چادر اور چار دیواری کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :