ٓمسلم لیگ(ن) کو اقتدار خیرات میں نہیں ملا ہم عوام کی طا قت اور عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے ہیں ‘رانا تنویر حسین

گزشتہ تین سالو ں میں ہماری حکومت نے تو انا ئی بحران کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں انرجی کے میگا پراجیکٹ شروع کئے جن پر تیزی سے کے ساتھ کام جاری ہے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،2017ء توانا ئی بحران کے خاتمے کا سال ہے‘وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

اتوار 28 اگست 2016 16:28

لاہور /شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوارو سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو اقتدار خیرات میں نہیں ملا ہم عوام کی طا قت اور عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے ہیں 2018ء کے بعد بھی مسلم لیگ (ن) اپنی کا رکردگی ، خدمت ،وفا اور دیانتداری اور سیاست کے بل بو تے پر دوبارہ اقتدار میں ہو گی ،گزشتہ تین سالو ں میں ہماری حکومت نے تو انا ئی بحران کے خاتمے کے لئے ملک بھر میں انرجی کے میگا پراجیکٹ شروع کئے جن پر تیزی سے کے ساتھ کام جاری ہے اور وہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،2017ء توانا ئی بحران کے خاتمے کا سال ہے ،ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پا کستان دنیا کی ابھرتی ہو ئی معیشت بن کر سامنے آیا ہے جب ہمیں اقتدار ملا تھا تو پا کستان کو ایک نا کا م ریاست قرار دیا جا رہا تھا آج پوری دنیاحکومت وقت کی اقتصادی پا لیسیوں کی معترف ہے ستمبرمیں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہو جا ئے گا اور اختیارات نچلی سطح تک عوام کے منتخب نما ئندوں کو منتقل کردیئے جا ئینگے، امید ہے کہ بلدیاتی نما ئندے عوام کی خدمت اسی طرح کرینگے جس طرح عوام نے انہیں اپنے ووٹ دے کر منتخب کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنما ملک شہبازاور میا ں نصیر کی جا نب سے فیض پور خورد میں ضلع بھر کے منتخب یو سی چیئر مینوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبا لیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا مسلم لیگ (ن) کے نا مزد امیدوار ضلع کو نسل شیخوپورہ احمد عتیق انور اور(57)یو سی چیئرمینوں کے علاوہ رکن قومی و صوبا ئی سمبلی را نا افضال احمد اور پیر اشرف رسول نے بھی شرکت کی را نا تنویر حسین نے بلدیا تی نما ئندوں پر ذور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت عوامی خدمت کے لئے دن رات ایک کردیں ۔

قبل ازیں ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے کہا کہ الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی غداری کے زمرے میں آتی ہے اور اس کے خلاف غداری کا مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے حکومت اس معاملے میں برطانوی حکام سے بھی رابطے میں ہے کو ئی چا ہے کتنا بھی طاقتور اور با اثر ہو اسے ملک کی سالمیت کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔

را نا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف 2 ستمبر کو شیخوپورہ کے علاقہ کا لا شاہ کاکو آئینگے یہاں وہ ویسٹ ونگ موٹر وے کا لا شاہ کا کو تا رنگ روڑ لاہور با ئی پاس کا افتتاح کرنے کے علاوہ ضلع شیخوپورہ کی تعمیر ترقی کے لئے تا ریخ ساز پیکج کا اعلان کرینگے ۔دریں اثنا وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے فارم ہاؤس مریدکے میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،یو سی چیئرمنیوں اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیدراوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی اور وزیر اعظم کے دورہ شیخوپورہ کا جا ئزہ لیا گیا اس موقع پر انہوں ہدایت کی کہ2 ستمبر کو وزیراعظم کا تاریخ ساز استقبال کرنے کے لئے کا رکن جوق در جو ق گھروں سے با ہر نکلیں اور جلسۂ گا ہ پہنچیں ۔