ملتان میٹرو بس پراجیکٹ آخری مراحل میں داخل ٗ خوبصورتی کیلئے پودے لگانے کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے

منصوبہ کا افتتاح دسمبر میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف منصوبے کا افتتاح کریں گے

اتوار 28 اگست 2016 16:23

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) ملتان میٹرو بس پراجیکٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، پراجیکٹ کی خوبصورتی کیلئے پودے لگانے کیلئے حکام نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، منصوبے کا افتتاح دسمبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا ،وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف منصوبے کا افتتاح کریں گے جبکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ ستمبر کے آخر تک منصوبے پر ہر صورت کام مکمل کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھجوائی جائے گی جبکہ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔