پاکستان کے خلاف بات کرنے والے کی زبان کھینچ لینی چاہیے ٗشیخ رشید

کراچی رابطہ کمیٹی لندن سے تعلق توڑلے تو فاروق ستار کے ساتھ ہیں مہاجروں کو دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جاسکتا، میں یہاں فاروق ستار کے ساتھ ہوں ٗگفتگو

اتوار 28 اگست 2016 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والے کی زبان کھینچ لینی چاہیے ٗکراچی رابطہ کمیٹی لندن سے تعلق توڑلے تو فاروق ستار کے ساتھ ہیں۔ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ الطاف حسین نے تمام مہاجروں کی بے عزتی کی ،مہاجروں کو بدنام کرنے والوں کا خاتمہ ہونا ٗکراچی رابطہ کمیٹی کو لندن رابطہ کمیٹی سے جان چھڑانی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں بہت قتل وغارت گری ہوچکی ہے،شہر سے قبضہ گروپ کو ختم کیا جائے ٗکسی کیلئے دل میں کوئی نرم گوشہ نہیں ۔سربراہ عوامی لیگ نے کہاکہ مہاجروں کو دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جاسکتا، میں یہاں فاروق ستار کے ساتھ ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری تھرڈ امپائر کی جانب دیکھ رہے ہیں ٗپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ جس بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگائی جاتی ہے وہ زیر زمین چلی جاتی ہے اور زیادہ نقصان پہنچاتی ہے اس لیے ایم کیوایم پر پابندی کے علاوہ اور بھی فیصلے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ہرچوتھے دن معافی مانگ رہے ہوتے ہیں وہ پاکستان کی سیاست کایوٹرن بن گئے ہیں مہاجروں کی بڑی تعداد محب وطن ہے لیکن چند کرائے کے قاتلوں اور را کے ایجنٹوں نے مہاجروں کو بدنام کیا انہیں بدنام کرنے والوں کو ختم ہوجانا چاہئے۔

جو شخص پاکستان کے خلاف بات کرے اس کی زبان کھینچ لینی چاہیے وہ غدار ہے اس پر کتے چھوڑ دینے چاہئیں اور چوک پر الٹا لٹکا دینا چاہیے۔شیخ رشید نے کہاکہ مجھ سمیت تمام اپوزیشن بھی حکومت کے ساتھ مل جائے پھر بھی ماڈل ٹاؤن کے 14 شہدا کے معاملے اور پاناما لیکس سے ان کی جان نہیں چھوٹنے والی۔

متعلقہ عنوان :