وائلڈ لائف انسپکٹر رانا محمد یونس حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

اتوار 28 اگست 2016 16:08

لاہور۔28 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اگست ۔2016ء ) وائلڈ لائف انسپکٹر رانا محمد یونس حرکت قلب بند ہونے کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے -مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ،پانچ بیٹے اور چھ بیٹیاں چھوڑی ہیں -مرحوم نے اپنی 25سالہ ملازمت کے دوران انتہائی ذمہ داری اور تندہی سے فرائض سر انجام دیئے -انہوں نے دوران ملازمت غیر قانونی شکاریوں ،جانوروں اور پرندوں کی غیر قانونی خریدو فروخت اور امپورٹ ایکسپور ٹ کرنے والوں کا نا طقہ بند کئے رکھا -مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں کوٹ جواہرسنگھ تحصیل چونیاں میں دفن کر دیا گیا -ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان محکمے کے دیگر افسران کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں کوٹ جواہر سنگھ تحصیل چونیاں میں چونیاں گئے اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی -انہوں نے مرحوم کے بیٹو ں میں سے قواعد و ضوابط پر پورے اترنے والے ایک بیٹے کو فوری طو رپر 17-Aکے تحت ملازمت دینے کا اعلان کیا -انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رانا محمد یونس کی وفات سے محکمہ ایک ایماندار ،محنتی اور ذمہ داراہلکار سے محروم ہو گیا ہے -انہوں نے اس موقع پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی -

متعلقہ عنوان :