حکومت نے بہترین حکمت عملی سے ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے، سید نثار زیدی

اتوار 28 اگست 2016 16:08

لاہور۔28 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اگست ۔2016ء ) جوائنٹ رجسٹرارکو آپریٹو نثار زیدی نے ٹاؤ ن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔ صوبے میں جس انداز اور حکمت عملی سے ڈینگی لاروے کو کنٹرول کیا اس پر دنیا بھر کے ماہرین بھی حیر ت ز دہ ہیں۔ہمارے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کی جن ممالک میں ڈینگی لاروا کی موجودگی بے انتہا ہے و ہاں کی حکومتوں نے ا س سلسلے میں ہو رہے پلان ورک بارے مدد بھی طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔

جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز برسات کے شروع کے ہونے پر فوری طور پر جمع ہونے والے برساتی پانی کے نکاسی کے لئے تمام انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں جبکہ گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ا قبال ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں انڈور کی سطح پر11115 سپاٹس اور 29648 کنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ آؤٹ ڈور کی سطح پر1866 مقامات او ر3442 کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔109 مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جس کو فوری تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :