وفاقی وزیر داخلہ کا بیرسٹر فہد ملک کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ، مرکزی ملزم کی گرفتاری سے آگاہ کیا

لاقانونیت کسی صورت برداشت نہیں ، فہد ملک کے قتل میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، چوہدری نثار کی یقین دہانی

اتوار 28 اگست 2016 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بیرسٹر فہد ملک کے لواحقین کو ٹیلی فون پر رابطہ کرکے فہد ملک قتل کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کی گرفتاری سے آگاہ کیا اور انصاف کی یقین دہانی کرائی‘ فہد ملک کے قتل میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بیرسٹر فہد ملک کے خاندان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انصاف کی یقین دہانی کرائی اور راجہ ارشد کی گرفتاری سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ لاقانونیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور فہد ملک کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ پولیس‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے کیس پر بھرپور اندا زسے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ فہد ملک قتل کیس کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :