پاکستان نمبر ون ٹیسٹ ٹیم پی سی بی اور مصباح کی کوششوں سے بنا،سعید اجمل

اتوار 28 اگست 2016 15:53

پاکستان نمبر ون ٹیسٹ ٹیم پی سی بی اور مصباح کی کوششوں سے بنا،سعید اجمل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی کامیابی اور عالمی رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز کرکٹ بورڈ اور کپتان مصباح الحق کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا ٹاون لاہورمیڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل نے کہا کہ برطانیہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کامیابی پر پی سی بی اور کپتان مصباح الحق سمیت پوری قوم کو مباکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی نمبر ون رینکنگ کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، ون ڈے ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہورہی ہے تاہم ابھی اسے مزید ڈسپلن کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی محنت کر رہے ہیں ، ٹیم میں جگہ مل گئی تو اچھی پرفارمنس دکھائیں گے ۔