شام میں داعشی بچوں نے فائرنگ کرکے پانچ قیدیوں کو قتل کردیا

اتوار 28 اگست 2016 15:40

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) داعش تنظیم کی جانب سے ایک نئی خوف ناک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں داعشی بچوں کو شام میں کرد قیدیوں کے سروں میں گولیاں مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈیتھ بریگیڈ میں گورے رنگ اور نیلی آنکھوں والا ایک بچہ بھی نمودار ہوا جس کی عمر تقریبا 12 ہوگی۔داعش نے اس کو ابو عبد اﷲ البریطانی (برطانوی ابو عبداﷲ) کا نام دیا ہے۔

یہ بچہ وڈیو سے لی گئی تصویر میں دائیں سے دوسرے نمبر پر نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

داعش کے ڈیتھ بریگیڈ کے رکن اس بچے نے کامیابی کے ساتھ گولی چلائی اور وہ عربی اور انگریزی زبان اچھی طرح بولتا ہے۔داعش کے زیرکنٹرول شامی شہر الرقہ میں حال ہی میں ریکارڈ کی جانے والی اس وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیتھ بریگیڈ مختلف شہریت رکھنے والے 5 بچوں پر مشتمل ہے۔مقتول قیدیوں نے نارنجی رنگ کا یونیفارم پہن رکھا تھا۔وڈیو کلپ میں بچے شام میں موجود کردوں کے خلاف معاند نعرے لگا رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے " الل? ??بر" کا نعرہ بلند کر کے اپنے پستولوں سے قیدیوں کے سروں میں پیچھے سے گولیاں ماریں۔

متعلقہ عنوان :