شامی صدربشار الاسد کو ایک اور دھچکا، حلب آرٹلری کالج کا ڈائریکٹر ہلاک

اتوار 28 اگست 2016 15:16

حلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) شام کے شہر حلب میں ہفتے کے روز اپوزیشن گروپوں کے ساتھ لڑائی میں حلب آرٹلری کالج کا ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل آصف خیربک ہلاک ہو گیا۔ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو حلب میں فضائی ٹیکنیکل کالج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل دیب بزی کے مارے جانے کے بعد دو ہفتوں کے اندر یہ شامی صدر بشار الاسد کے لیے دوسرا بڑا دھچکا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق قتول بریگیڈیئر جنرل کا تعلق شامی حکومت کے آبائی علاقے القرادحہ کے ایک گاؤں بقنی سے ہے۔

(جاری ہے)

خیر بک خاندان ان خاندانوں میں سے ہے جن کے آل الاسد کے ساتھ تاریخی تعلقات رہے ہیں۔ اس خاندان سے تعلق رکھنے والے افسران کی ایک بڑی تعداد شامی حکومت کی فوج میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے 18 اگست کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بریگیڈیئر جنرل دیب بزی کی ہلاکت نے بشار الاسد کے فوجیوں کے مورال پر واضح اثر ڈالا ہے جو پہلے ہی نچلی ترین سطح پر پہنچا ہوا ہے۔بشار الاسد کے حامیوں نے بریگیڈیئر جنرل آصف خیربک کے مارے جانے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :