کراچی میں نئے شپنگ ٹرمینل کی تعمیر کا کام تیز کر دیا گیا ہے ٗ جہاں بڑے بحری جہاز بھی لنگرانداز ہو سکیں گے

اتوار 28 اگست 2016 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) کراچی میں نئے شپنگ ٹرمینل کی تعمیر کا کام تیز کر دیا گیا ہے ٗ جہاں بڑے بحری جہاز بھی لنگرانداز ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں بننے والا ٹرمینل رواں سال کے اختتام سے قبل ہی کام شروع کر دیگاکراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کے مطابق چینی کمپنی یہاں سرمایہ کاری کر رہی ہے یہ سب چین کے چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں کا حصہ ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے اور افتتاح سے قبل سڑک بھی مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :