(ن) لیگ کے اراکین نے بغاوت کر دی اسی لئے اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے‘ نوشین حامد

اراکین کو تنخواہ اور مراعات کاٹنے کی دھمکیاں دے کر ڈرایا جارہاہے اسکے باوجود اراکین اجلاس میں نہیں آرہے

اتوار 28 اگست 2016 15:07

(ن) لیگ کے اراکین نے بغاوت کر دی اسی لئے اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی نے بغاوت کردی ہے جس وجہ سے وہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کئے ہوئے ہیں ،پنجاب اسمبلی کا مسلسل کورم پورا نہ ہونا حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں باغی اراکین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں یہ اراکین مسلسل شرکت نہ کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں ۔پنجاب حکومت کی مشینری انہیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں لانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ان اراکین کو ڈرایا جارہا ہے کہ اگر وہ اس اجلاس میں شریک نہ ہوئے تو ان کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس کے باوجودیہ اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہورہے ۔

متعلقہ عنوان :