(ن) لیگ اور کر پشن کا ’’چولی دامن ‘‘ کا ساتھ بن چکا ہے‘ چوہدری محمدسرور

حکومتی وزراء کو تحر یک انصاف فوبیا ہو چکا ہے،ملکی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں حکمران خود ہیں

اتوار 28 اگست 2016 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور کر پشن کا ’’چولی دامن ‘‘ کا ساتھ بن چکا ہے ،ہم احتساب کی جنگ لڑ رہے ہیں ،حکومتی وزراء کو تحر یک .تیاریوں کے حوالے سے تحر یک انصاف کے کارکنوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری سرور نے کہاکہ 3ستمبر کی تحر یک انصاف کی احتساب ریلی کا میابی کے نئے ریکارڈقائم کر یگی ،قوم عمران خان اور تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے نہیں قومی مفادات کیلئے سڑکوں پر آکر جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ اگر ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں کر پٹ لوگ اقتدار کے ایوان میں نہیں جیلوں میں ہوں اور ان سے ہر ظلم اور لوٹ مار کا حساب لیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران خود کواحتساب کے معاملے میں آئین وقانون سے بالاتر سمجھ رہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے اور تحر یک احتساب کا میابی کیساتھ جاری رہے گی اور3ستمبر کو لاہور میں بھی کا میابی ریلی نکالی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :