Live Updates

تحر یک انصاف 3ستمبر کو شاہدرہ سے پنجاب اسمبلی تک عمران خان کی قیادت میں تاریخ ساز ریلی نکالے گی ‘ اعجازچوہدری

پی ٹی آئی موجودہ کرپٹ حکمرانوں کا محاسبہ جاری رکھے گی ،شریف خاندان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ‘ سابق صدر پی ٹی آئی

اتوار 28 اگست 2016 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجا زاحمد چوہدری نے کہا کہ تحر یک انصاف 3ستمبر کو شاہدرہ سے پنجاب اسمبلی تک عمران خان کی قیادت میں تاریخ ساز ریلی نکالے گی جس میں لاکھوں عوام شرکت کریں گے ،پی ٹی آئی موجودہ کرپٹ حکمرانوں کا محاسبہ جاری رکھے گی اوراحتساب تحریک حکمران ٹولہ کے انجام تک جاری رہے گی ،شریف خاندان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے شریف خاندان خوشحال اور عوا م بد حال ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے عوام اپنے گھروں سے باہر نکلیں ،تین ستمبر کی ریلی حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ،کرپشن نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،پانامہ زدہ حکمران ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں،ان لٹیروں کا راستہ روکنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں اور پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والے غدارے وطن کے خلاف حکمران کوئی ایکشن نہیں لے رہے ،صر ف ڈرامے بازی کی جا رہی ہے ،نعرے لگانے والوں کے خلاف ایکشن لینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات